• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20/T ٹرائی نیشن سیریز ؛میچوں کے انتظامات میں کمپرومائز نہ کیا جائے،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے ہدایت کی ہے کہ 4 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا T-20 اور ٹرائی نیشن ون ڈن ڈے سیریز کے میچوں کے انتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے، کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ ملحقہ فوڈ سٹریٹ کو 03 اکتوبر سے مکمل بند کر دیا گیا ،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، مانیٹرنگ کے لئے سپورٹس کمپلیکس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ۔ سیف سٹی کے علاوہ 200 کیمرے لگائے جائیں گے۔ PKLI میں 30 بیڈڈ ایمرجنسی فیلیڈ ہسپتال بنایا گیا ۔ ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے کار پارکنگ راول پارک کے اوپن ایریا اور سیٹلائٹ ٹاون کالج میں کی جائے گی،پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گراونڈ کے داخلی راستہ تک پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے بم ڈسپوزل سکواڈ سٹیڈیم میں موجودہوں گے۔ آئیسکو کی جانب سے میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید