راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں جواں عمر شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، چوکی للیال کے اے ایس آئی طاہر مرتضٰی نے بتایا کہ رات کو اطلاع ملنے پر بنی دربار چوک ڈھوک للیال نزد قبرستان پہنچا تو دیکھا کہ ایک جواں عمر شخص اسم ومسکن نامعلوم کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی، پولیس کے مطابق مقتول کی بعدازاں شناخت ہو گئی اس کا نام آصف ولد سلطان بتایا جاتا ہے۔ ادھرتھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیاگیا،تھانہ نصیرآباد کو عائشہ کامران نے بتایاکہ میرا خاوند محمد کامران پراپرٹی کاکام کرتا تھا۔