• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی خسارے میں اضافہ توجہ طلب، برآمدی معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا:سینیٹر محمد عبدالقادر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ برآمدات میں بہتری خوش آئند ہے، تاہم ملکی تجارتی خسارے میں اضافہ سنجیدہ توجہ اور مؤثر معاشی اقدامات کا متقاضی ہے۔ حکومت کو برآمدی صنعتوں کی مسابقت بڑھانے، مقامی پیداوار کو فروغ دینے اور درآمدی انحصار میں بتدریج کمی کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادارۂ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2026–27 کی پہلی سہ ماہی، جولائی تا ستمبر، میں اشیا کی تجارت کا خسارہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.13 فیصد بڑھ کر 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید