• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے سروس لاء ایڈووکیٹس کے خصوصی پینل کی تشکیل مکمل کرلی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے سروس لاء ایڈووکیٹس کا خصوصی پینل تشکیل دیتے ہوئے 11 وکلاء کو پینل پر شامل کر لیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ ان کونسل کے 21 مئی 2026 کو منعقدہ دسویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں ایف بی آر کیلئے سروس لاء ایڈووکیٹس کا خصوصی پینل تشکیل دینے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کے بعد اہل وکلاء سے اخبارات میں اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئیں۔ کمیٹی نے22اور23 ستمبر2026کو اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔
اسلام آباد سے مزید