• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان:بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، جس کی وہ اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کو آنے والے اجلاس کے ایجنڈے اور دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے پاکستان-بحرین تعاون کو مزید وسعت دینے میں جے ایم سی کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ تیاریاں مکمل کریں۔
اسلام آباد سے مزید