• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے درآمدی گندم کی ٹی سی پی سمری کی منظوری دے گی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتےٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے منگل کو کھلنے والے 1یک لاکھ 87 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے فائنل ٹینڈر کی سمری کا جائزہ لے گی ۔ کم سے کم درآمدی گندم کی قیمت 339ڈالرز 63 سینٹ اور زیادہ سے زیادہ 354 ڈالر اسی سینٹ کی پیش کش آئی ،باقی گیارہ بولی دھند گان نے کم سے کم 339 ڈالرز 63 سینٹ کی پیشکش میچ اسی وقت کر دی ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی نے گندم درآمد کےلئے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے حکومت کو گندم چینی کے بیوپار سے فوری نکل جانے کا مطالبہ کر ڈالا ہے تا کہ جنوری فروری مارچ میں عوام کو آٹے کے لئے دھکے نہ کھانے پڑیں۔
اسلام آباد سے مزید