وکلاء کی ہڑتال، متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی

December 10, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی وکلاء نے بھی ہڑتال کی۔وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر بیشتر اہم نوعیت کے مقدمات میں سائلین کو نئی تاریخیں ملیں۔ ادھر سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا کہ وکلاء تنظیموں کے متفقہ فیصلے کے مطابق بار اور بنچ کے معاملات حل ہونے تک کوئی بھی بار کسی بھی جج کو مدعو نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب بار کونسل نے معاملات پر تجاویز و مشاورت کے لئے 12دسمبر کو پنجاب بھر کے وکلاء نمائندوں کا کنونشن بھی طلب کر لیا ہے۔