ظلم کا نظام ووٹ کی پرچی سے تبدیل کیا جائے، جماعت اسلامی

December 10, 2022

راولپنڈی (نیو ز ر پورٹر ) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہےکہ پولیس، ٹینڈرنگ،تعلیم جیسے اہم شعبوں نے کرپشن میں نام پیدا کیا ہے جبکہ ان محکموں کوخدمت میں نام پیدا کرنا چاہیے تھا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لیاقت باغ میں اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ ایجوکیشنل ایکسپوسے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایکسپومیں صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن رضوان احمد، امیر ضلع سیدعارف شیرازی،ضلعی سیکرٹری عتیق احمد عباسی،رضاا حمد شاہ، سیدعزیرحامد،ناظم شہر جمعیت عبدالرحمٰن خالدسمیت دیگرذمہ داران، اساتذہ، طلبہ وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ظلم کے اس نظام کوبدلنے کااختیارعوام کے پاس ووٹ کی پرچی کی صورت ہے۔ راولپنڈی کے تاریخی گورڈن کالج کی نجکاری کے فیصلے کوواپس لیا جائے۔