دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟ اس پر بچوں سے بات کیلئے 5 نکات

January 08, 2023

اپنے بچوں کے ساتھ مشکل موضوعات پر بات چیت کرکے، ہم ان کی معاشرے کا باشعور، بااخلاق اور رحم دل فرد بننے میں مدد کرسکتے ہیں۔ جب ہم کسی موضوع کے بارے میں بات نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو یہ عام طور پر اچھے ارادوں اور اپنے بچوں (اور خود) کی حفاظت کے پیش نظر ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے محفوظ ہوں اور پیار محسوس کریں۔

پچھلے کچھ سالوں میں ہم نے خاص طور پر عالمی وبائی بیماری (ایک مشترکہ معاشرتی صدمے) کے نتیجے میں تنہا وقت گزارنے اور روزمرہ زندگی میں چھوٹی اور بڑی رکاوٹوں کے تناظر میں کافی مشکل محسوس کیا۔ قدرتی آفات نے کمیونٹیز کو تباہ کردیا ہے۔ امید اور خوشی کے لمحات کے درمیان، ہماری زندگی میں بچوں نے مایوسی، اداسی، غم اور نقصان کا تجربہ کیا ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہم چیلنجنگ موضوعات کے بارے میں بات چیت کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہم غمگین یا چیلنجنگ موضوعات کے بارے میں بات چیت نہیں کرنا چاہتے، بشمول:

٭ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا میں ایک اور چیلنج کے بارے میں سوچنے کیلئے ہم جذباتی طور پر تیار نہیں ہیں۔

٭ اپنے بچوں کی دباؤ والی زندگیوں میں ایک اور پریشانی کا اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔

٭ کسی موضوع کے بارے میں ہمارے اپنے غیر آرام دہ احساسات، جس میں اداسی، غم، جرم، شرم یا شرمندگی شامل ہو سکتی ہے۔

٭ جذباتی اور جسمانی تھکن جو ’بہت زیادہ خیال رکھنے‘ سے آتی ہے، اس کے بارے میں تشویش ہونا۔

جن موضوعات پر بات چیت کرنے سے ہم گریز کرتے ہیں، وہ بچے کیلئے کئی چیزوں کی وضاحت کرتی ہے۔ درحقیقت، بات چیت کرنا زیادہ بہتر ہے۔ ہماری زندگی میں بچے کے ساتھ ہونے والی ہر بات چیت آپس کے تعلقات کو مضبوط کرنے، ان کی قوت کو بڑھانے اور زیادہ ہمدرد معاشرے کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔ بچے دوسروں کے جذبات کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں اور جب کسی کو ضرورت ہو تو مدد کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔

بچوں میں تفہیم پیدا کریں

ایک معاشرے کے طور پر، ہم ایسی خبروں سے میں گھر گئے ہیں جو بہت زیادہ دباؤ اور خوفناک محسوس کروا سکتی ہیں۔ شہ سرخیاں، اکثر جو کچھ ہم سمجھتے ہیں اسے منفی یا سنسنی خیز نقطہ نظر تک محدود کر دیتی ہیں۔ سرخیوں سے آگے بڑھنے اور مزید جاننے کے لیے وقت نکالنا کسی موضوع کے بارے میں ہمارے علم اور سمجھ کو بڑھا سکتا ہے تاکہ ہم بچوں کے ساتھ اس انداز میں بات کرنے میں آسانی محسوس کر سکیں جو ترقی کے لحاظ سے مناسب ہو اور ساتھ ہی غلط فہمیوں کو بھی دور کر سکیں۔

سوالات کا ایمانداری سےجواب

شفیق اور بھروسہ مند بڑوں کے ساتھ بات چیت بچوں کو اپنے اردگرد کی دنیا کا احساس دلانے میں مدد کرتی ہے۔ بچے جو دیکھتے اور سنتے ہیں، وہ اس بارے میں متجسس ہوتے ہیں اور ان کے ذہنوںمیں سوالات ابھرتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے جائیں گے، اِن موضوعات کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے، جنہیں وہ نہیں سمجھتے۔ وہ معلومات کے بہت سے مختلف ذرائع تک رسائی حاصل کریں گے، جن میں سے سبھی محفوظ یا قابل اعتماد نہیں ہوتیں۔

اگر بچے اپنی زندگی میں بھروسہ مند افراد سے سوالات پوچھنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں، تو ان کا ان افراد کے پاس واپس بات چیت کیلئے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس کسی سوال کا جواب نہیں ہے، تو آپ بھروسہ مند ذرائع سے معلومات تلاش کرنے کیلئے حکمت عملیوں کے بارے میں بات کریں۔

جذبات کو منظم کریں

اداس یا خوفناک موضوعات کے بارے میں بات کرنا آپ اور آپ کے بچے کیلئے بہت سے مختلف جذبات کو جنم دے سکتا ہے۔ انہیں بتائیں کہ تمام احساسات ٹھیک ہیں۔ اپنے بچے کو صحت مند طریقوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مدد کریں، جیسے کہ ان کے بارے میں بات کرنا؛ کہانیوں، آرٹ ورک اور کھیل کے ذریعے احساسات شیئر کرنا؛ سیر کرنا وغیرہ۔ یہ بات شیئرکریں کہ آپ اپنے جذبات کو کس طرح منظم کر رہے ہیں اور اپنے بچے کی ان کے لیے کارآمد حکمت عملی تلاش کرنے میں مدد کریں۔ اپنے بچے کی مشق کرنے میں مدد کرنا اور چیلنج بھری بات چیت کے ذریعے ان کے تناؤ اور جذبات کو سنبھالنے میں مہارت پیدا کرنا، ان میں ایسے چیلنجوں کیلئے لچک پیدا کر سکتا ہے جن کا وہ آئندہ برسوں میں سامنا کر سکتے ہیں۔

فرق پیدا کرنے کے طریقے

بعض اوقات جو چیز سب سے زیادہ اداس یا خوفناک محسوس ہوتی ہے، وہ ہمارے قابو سے باہر کی چیزیں ہوتی ہیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ اس بات کی مثالیں شیئر کریں کہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں اور دریافت کریں کہ آپ اپنی کمیونٹی یا دنیا میں فرق لانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔

انسانیت پر توجہ دیں

بچوں کو سوتے وقت افہام و تفہیم اور ہمدردی پیدا کرنے والی خوش کن کہانیاں سنائی جاسکتی ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ کسی مشکل موضوع کے بارے میں ہر گفتگو کسی کہانی کے دباؤ، نقصان دہ، یا تکلیف دہ حصوں کے بارے میں ہو۔ہر ملک کی بھرپور تاریخ، بولی جانے والی زبانوں، منائی جانے والی ثقافتی روایات، خوراک، لوک کہانیوں، موسیقی اور مزید بہت کچھ کے بارے میں ایک ساتھ جانیں۔

آپ کے بچوں کے دوست اور ہم جماعت ہوں گے اور مستقبل میں ان کا واسطہ متنوع شناختوں اور پس منظر کے لوگوں سے پڑے گا۔ بات چیت کے ذریعے، ہم بچوں کو یہ سکھانے میں مدد کرسکتے ہیں کہ ہر شخص جو شناخت اور ثقافتی روایات رکھتا ہے وہ ان کیلئے بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ ہمارے لیے ہماری۔ انسانیت پر توجہ مرکوز کرنے والی گفتگو، جس میں ہمارے درمیان مشترکات کا جشن منانا اور اپنے اختلافات کا احترام کرنا شامل ہے، بچوں کو ایک دوسرے کو عالمی برادری کے حصے کے طور پر دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔