سعودی عرب کی خشک و بنجر وادی میں بارشوں کے بعد جھیل بن گئی

January 20, 2023

سعودی عرب کی وادی الرومہ میں تیز بارشوں کی وجہ سے صاف پانی کی جھیلیں اور تالاب بن گئے۔

ملک کے خشک اور بنجر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد جھیلیں بن گئی ہیں۔

گھڑ سوار اور جیٹ اسکیئرز ان جھیلوں میں اپنے شوق پورے کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سعودی شہریوں کو وادی الرومہ کا رخ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ جزیرۂ عرب کی سب سے بڑی دریائی وادی ہے، سعودی شہری یہاں سیر و تفریح کیلئے آرہے ہیں۔

ارضیاتی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وادی الرومہ 100 سال میں صرف تین بار مکمل طور پر پانی سے بھری ہے۔