پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے نیا ڈومیسٹک ڈھانچہ تشکیل دے دیا

January 24, 2023

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے سال2024 ۔ 2023، کے لئےنیا ڈومیسٹک سیٹ اپ تشکیل دے دیا ہے۔ کونسل کی چئیر پرسن رخاسانہ راجپوت کے مطابق سابقہ چھ ریجن ٹیمیں ختم کردی گئی ہیں اور ضلع اور سٹی کی سطح پر پورے پاکستان میں 24 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جسکے مطابق اب انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ میچز کا انعقاد ہوگا۔

پی ڈبلیو سی سی کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قومی وہیل چئیر کرکٹ چیمپئن شپ میں اب 16 ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ قائد اعظم ٹی 20 کپ میں صوبائی ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں دو اضافی ٹیمیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ پی ڈبلیو سی سی کی صدر رخسانہ راجپوت کے مطابق نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے کھلاڑیوں کو بھرپور شرکت کے مواقع ملیں گے اور اس طرح مختلف اضلاع اور شہروں میں میچز سے وہیل چیئر کرکٹ کو بھرپور پزیرائی ملے گی اور چھوٹے قصبوں اور تحصیل کی سطح سے بھی کھلاڑیوں کے لئے ملکی سطح پر کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔ تاکہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی نمائندگی کرسکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔