بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ

January 25, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارت نے نیوزی لینڈ کو90رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا،پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے والی کیوی ٹیم کے بھارتی سرزمین پر پر جل گئے،بھارت نے385رنز بنائے ۔ناکام ٹیم 295 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔