دم گھٹنےسے ہلاکتیں، گیس کمپنی اقدام قتل کی مرتکب ہونے لگی ہے، پشتونخوامیپ

January 26, 2023

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کےبیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو گیس فراہمی کی بجائے اقدام قتل کا مرتکب ہونے لگی ہے گزشتہ روز جان محمد روڈ پر باپ اور اس کے تین بیٹوں کی ہلاکتیں، سبزل روڈ پر سب انسپکٹر شبیر احمد گجرکی ہلاکت ، کلی بادیزئی ٹاؤن خروٹ آباد میں گیس لیکج سے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں کی ہلاکت اور دو خواتین جو کہ زخمی ہیںاور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان تمام واقعات کی ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی پر عائد ہوتی ہے۔ جن کی عوام دشمنی کے باعث یہ تمام افسوسناک واقعات رونماء ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گیس کی فراہمی کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کم پریشر معمول بن گیا۔ جبکہ لوڈشیڈنگ اور اچانک گیس بند ہوجانے، واپس گیس آنے کا وقت صارفین کو معلوم نہیں ۔بیان میں کہاگیا گزشتہ دو ماہ سے صوبے کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دن کے اوقات میںدرجہ حرارت مائنس چل رہے کوئٹہ میںگزشتہ دو ہفتوں سے دن کے اوقات میںدرجہ حرارت مائنس 6یا 8 چل رہا ہے۔صوبے کے بعض علاقوں میں تو درجہ حرارت مائنس 18تک پہنچا ہوا ہے۔ایسے میں گیس کے کم پریشر،لوڈشیڈنگ اور طویل بندش سے لوگ سخت مشکل اور اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔ مریض،خواتین، بچوں اور بوڑھوں کےلیےسردی سے اپنا بچاؤ مشکل ہوگیا ہے۔ حادثات بھی اسی وجہ سے ہورہے ہیں۔جن کی تمام تر ذمہ داری گیس کمپنی پر عائدہوتی ہے۔