سٹیفورڈ شائر میں بچوں کی بڑی تعداد گھریلو تشدد کا شکار، واقعات رپورٹ نہیں ہوئے

January 27, 2023

ٹیفورڈ شائر(مریم فیصل)سٹیفورڈ سٹیفورڈ شائر پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا 12ہزار بچے کاؤنٹی میں گھریلو تشدد کا شکار رہے ہیں پولیس فورس نے دو سال پہلے ایک مہم کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد تھا کہ اسکولوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کتنے بچے گھریلو تشدد کا شکار ہوتے ہیں اور دو سال کے عرصے میں یہ سامنے آیا ہے کہ ان بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو گھریلو تشدد کا شکار ہوتے ہیں ، چار سال پہلے تک ان واقعات میں بہت کمی تھی لیکن گزشتہ دو سال میں خاص کر کورونا وبا کے لاک ڈاؤن کے دوران میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس مہم کے بعد اگلا قدم یہ اٹھائے جانے کا امکان ہے کہ ڈومیسٹک ابیوس ایکٹ پر عمل کروایا جائے گا تاکہ بچے خود یہ سمجھ سکیں کہ وہ کسی قسم کے گھریلو تشدد کا شکار تو نہیں ہیں۔پولیس چیف کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ابھی بھی تصویر مکمل نہیں ہے کیونکہ ابھی بھی ایسے کیسز رپورٹ نہیں ہو رہے ہیں اور اپنی ٹیم سے مجھے یہ کہنا ہے کہ ابھی بھی ہم درست اعداد شمار سے بہت دور ہیں کیونکہ ایسے واقعات کے شکار بچوں کو خود سامنے آنا ہوگا۔