ڈیفنس اسکول واقعہ کی ویڈیو بلاک کرنے کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے، پیمرا و دیگران سے جواب طلب

January 27, 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے ڈیفنس اسکول میں ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کی ویڈیوز بلاک کروانے کی درخواست پر چیئر مین پی ٹی اے، چیئر مین پیمراد دیگران سے تحریری جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بچوں کی پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھا جانا قانون کا تقاضا ہے،ایسی ویڈیوز نشر نہیں کی جاسکتیں جو کسی کی نجی زندگی سے متعلق ہوں،آئین پاکستان شہریوں کی چادرچار دیواری کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،سکول میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو کو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں نشر کیاگیا، سکولوں میں اس قسم کی لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں، عدالت میڈیا پر طالبہ کی ویڈیو اور تصاویر نشر کرنے پر پابندی عائد کرے، عدالت نےیہ بھی استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ قانون کیا ہے،کیا اس قسم کی نشریات کو روکا جا سکتا ہے یا نہیں؟