راولپنڈی(راحت منیر/نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ لاہور نےپنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام حکم امتناعی کی درخواستیں 15دن میں نمٹائی جائیں۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی جوڈیشل پالیسی کمیٹی(این جے پی ایم سی) کی ہدایت2009نظر ثانی 2012 میں ہدایت کی گئی تھی کہ تمام حکم امتناعی کی درخواستیں ضابطہ دیوانی(ایکٹ1908)کے رول ایک اور دو اور آرڈر 39کے تحت پندرہ دن میں نمٹائی جائیں گی۔