• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان نے دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جما دیا، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دفاع وطن کونسل کے تحت بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی، سیاسی رہنماؤں و جید علمائے کرام نے کہا ہے کہ ہم عظیم فتح پر اللّٰہ کا شکر بجا لاتے ہیں، افواج پاکستان نے دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جما دیا، جارحیت کے مرتکب بھارت کو جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، اس کے دفاع کے لیے ہم متحد ہیں، مودی نے اس خطے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو بھارت تباہ ہوجائے گا، آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں جرات و بہادری کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمنٰ، مفتی نعمان نعیم، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا اورنگ زیب فاروقی، مولانا منظور احمد مینگل، فیصل ندیم، مفتی طارق مسعود، م مفتی یوسف کشمیری،حافظ محمد انور، تاج محمد حنفی، مفتی غیاث الدین، مفتی انس مدنی، مفتی رفیع الرحمنٰ، علامہ لیاقت حسین اظہری،مفتی حماد اللہ مدنی، باغ جناح میں کانفرنس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ، شرکا نے پاکستان کے پرچم تھام رکھے تھے اور افواج پاکستان کو زبردست کامیابی پر خراج تحسین پیش کی ، مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں، مسلمان ایک عرصہ سے مایوسی کا شکار تھے، مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے، آج پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے، پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا، انہوں نے انڈیا نے آپریشن کا نام سندور رکھا اور اس کو خواتین کا آپریشن قرار دیا۔

ملک بھر سے سے مزید