• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم چورنگی، فریقین میں جھگڑا، 3 افراد ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پورٹ قاسم چورنگی کے قریب آپس کے جھگڑے میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود رزاق آباد پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 3افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور موقع سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 20سالہ عثمان ولد منصف ، 25سالہ توقیر ولد محمد صدیق اور 30سالہ توصیف ولد محمد بشیر جبکہ زخمیوں کی 20سالہ نعمان ولد محمد بشیر ،45سالہ منصف ولد عبد اللطیف،محمد رفیق اور سعید الرحمن کے ناموں سے ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید