اسلام آباد( رپورٹ ،تنویر ہاشمی )وزارت خزانہ اور ایف بی آرحکام نے ٹیکس اور بجٹ سے متعلقہ اپنی ابتدائی تجاویز تیارکر لی ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام وفاقی بجٹ کے ابتدائی خدوخال پر15مئی کو وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے ،امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،معاشی اہداف، ٹیکس اقدامات کو حتمی شکل دینے کیلئےپاکستان آئی ایم ایف مذاکرات 14مئی سے شروع،جی ڈی پی اور ٹیکس کی شرح کا ہدف 11فیصد رکھنے ،صنعتوں پر سپر ٹیکس میں بتدریج کمی ، پنشن پر 5فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 14مئی سے مذاکرات شروع ہونگے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ ، معاشی اہداف اور ٹیکس اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی ،آئندہ مالی سال جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح کا ہدف 11فیصد رکھنے کی تجویز ہے جو اس وقت10.4فیصد ہو چکا ہے، صنعتوں پر عائد سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی بھی تجویز ہے،مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔