• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، بھارت سے فنڈ لینے والے 3 مبینہ ’’را‘‘ ایجنٹوں کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بھارت سے فنڈ لے کر دہشت گردی کرنے کے الزام کے مقدمے میں ملوث 3 مبینہ را ایجنٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ نے بھارتی ایجنسی سے فنڈ لے کر دہشت گردی کرنے کے الزام کے مقدمے میں ملوث 3 مبینہ را ایجنٹوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزمان میں عبد الجبار، شاہد اور کاشف شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 5 لاکھ روپے فی کس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان پر الزام کی سزا 10 سال ہے۔ ملزمان 5 سال جیل میں گزار چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو 2020 میں ایئرپورٹ پولیس نے گرفتار کیا گیا گیا تھا۔ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈز لے کر کراچی میں دہشت گردی کا الزام ہے۔

ملک بھر سے سے مزید