کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی طالبات روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ،یاد رہے کہ ایک ہفتے پہلے بھی ایک طلبہ شدید زخمی ہوئی تھی وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے نئی سڑکوں کی تعمیر کے بعد وہاں لگا ہوا اوورہیڈ برج نکال دیا گیا جس کے ذریعے طلبہ و طلبات اور عوام سڑک عبور کرتے تھے اب طلبہ و طالبات اور عوام کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے اور انہیں ٹریفک کی روانی کے دوران ہی سڑک عبور کرنا پڑتی ہے جس کی وجہ سے ائے دن حادثات پیش ارہے ہیں یونیورسٹی کے سامنے کوئی سپیڈ بریکر ٹریفک سگنل اور زیبرا کراسنگ نہیں ہے یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے خاص طور پر حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کے سامنے فوری طور پر اوورہیڈ برج کی تعمیر کریں یا زیبرا کراسنگ کے ساتھ ساتھ اسپیڈ بریکر اور ٹریفک پولیس اہلکار کو تعینات کیا جائے۔