• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوئے کا خدشہ، افغان طالبان حکومت نے شطرنج پر پابندی عائد کر دی

کابل (اے ایف پی) افغان طالبان حکومت نے جوئے کے باعث شطرنج پر پابندی عائد کر دی ۔طالبان حکام نے بتایا کہ افغانستان بھر میں شطرنج پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ جوئے کا ذریعہ ہے، جو حکومت کے اخلاقی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان عتال مشوانی نے اے ایف پی کو بتایاشریعت میں شطرنج کو جوئے کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جو گزشتہ سال اعلان کردہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر قانون کے مطابق ممنوع ہے۔
ملک بھر سے سے مزید