• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا ہے، علیمہ خان

لاہور (آئی این پی) عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کوخیبر پختونخوا سے تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا ہے،بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔

ملک بھر سے سے مزید