حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد کے حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے آپریشن بنیان المرصوص پر قومی بیان میں کہا ہے کہ آج جب ہمارا پیارا وطن ایک نازک مگر باوقار مرحلے سے گزر رہا ہے، میں پاک افواج کے بے مثال حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت، اور شاندار حکمت عملی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں ایک تاریخی اور فیصلہ کن فتح عطا فرمائے، اور ہمارے ہر سپاہی، افسر، اور شہری کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ یہ صرف ایک فوجی ردعمل نہیں بلکہ ایک خوددار، متحد اور غیرت مند قوم کی گونج ہے۔