• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس امیدواروں کیلئے قومی آؤٹ ریچ پروگرام کا اعلان

لاہور(رپورٹ : آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی نے ملک کے پسماندہ اور کم نمائندگی رکھنے والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سی ایس ایس کے خواہشمند امیدواروں کو بااختیار بنانے کیلئے ایک غیر معمولی اور اہم قومی آؤٹ ریچ پروگرام کا اعلان کیا ہے امیدواروں کی نامزدگی مقرر کردہ معیار کے مطابق کی جائے گی ، فی امیدوار کورس کی لاگت دو لاکھ روپے مقرر ،ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کہا ہے کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،بلکہ ملک کے بیوروکریٹک نظام کو بھی ان کی نمائندگی سے بہتر بنائے گا۔امیدواروں کی نامزدگی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مقرر کردہ معیار کے مطابق کی جائے گی ، فی امیدوار کورس کی لاگت دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں رہائش،کھانا، تربیتی مواد، اور تعلیمی دورے شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید