بالی ووڈ فلموں پر زنیرہ انعام کا دلچسپ تبصرہ

January 28, 2023

پاکستان شوبز اندسٹری کے اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان اور مشن مجنو پر دلچسپ تبصرہ پیش کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری کی منافقت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیدھی بات کروں گی، بالی ووڈ پاکستانی مردوں سے نفرت کرتا ہے، اس لئے جب انہیں دِکھاتا ہے تو انہیں نمازی ٹوپی پہنے جنونی دکھاتا ہے لیکن یہ پاکستانی خواتین کو پُرکشش اور بکنی پہن کر آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے طور پر دِکھاتا ہے‘۔

زنیرہ انعام نے مزید لکھا کہ میں نہیں جانتی کہ اس کے بارے میں مجھے کیسا محسوس کرنا چاہیئے تاہم مجھے کسی کے بکنی پہننے پر کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے والی عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ کی کہانیزنیرہ انعام نے علی مراد کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔