پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں گمراہ کن ہیں، ترجمان اوگرا

January 29, 2023

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ایک بیان میں ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔اپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔