خوشحال معاشرے کیلئے منظم جماعت کاہوناضروری ہے‘ پشتونخوامیپ

January 29, 2023

کوئٹہ (پ ر ) پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری حاجی اعظم مسےزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ملک عبیداللہ کاکڑ و دیگر نے کہاہے کہ ملی ارمانوں کی تکمیل اورخوشحال معاشرے کے قیام کےلیے منظم پارٹی کا ہونا ضروری ہے کارکن اپنی صفوں کو فکری اور نظریاتی لحاظ سے منظم کرکے قومی مقاصد حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے شمولیتی پروگراموں اور ابتدائی یونٹوں کے قیام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئی کیا اجلاسوں میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی قلعہ عبداللہ کے ارکان رمضان کاکڑ، اللہ محمدکاکڑ، نظام پہلوان، ملک قسیم خان کاکڑ، عبدالباقی کاکڑ، ظہیر خان میزئی ، عبدالصالح، احسان اللہ کاکڑ، دولت خان کاکڑ، جعفر خان، زبیر خان، ملک عبدالخالق، سعید احمد کاکڑ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شہید عثمان لالا یونٹ کلی ملک حیدر مسےزئی کا اجلاس صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ملک عبیداللہ کاکڑ کی صدارت میں ہوا تلاوت کی سعادت حافظ ہدایت اللہ نے حاصل کی جس میں یونٹ کا قیام اور انتخابات عمل میں لائے گئے جس کے مطابق یونٹ سیکرٹری منظور احمد کاکڑ سینئر معاون سیکرٹری حبیب الرحمن‘ ایگزیکٹیوز عزیزاللہ، بلال احمد کاکڑ، قدرت اللہ، نثار احمد کاکڑ، خلیل الرحمن، یاسر عرفات اور فرمان اللہ کاکڑ منتخب ہوئے اجلاس میں دس خاندانو ں کے25 افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا کلی ملک حاجی علی شاہ خان کاکڑ یونٹ کا اجلاس مرکزی سیکرٹری حاجی اعظم مسےزئی کی صدارت میں ہو جس میں جانان خان کاکڑ سیکرٹری، زبیر خان کاکڑ سینئر معاون سیکریٹری اور ایگزیکٹوملک عبیداللہ خان کاکڑ، کامران خان کاکڑ، حکمت اللہ کاکڑ، محمد اشرف کاکڑ، احسان اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ، جعفر خان کاکڑ، حافظ اسداللہ، انجینئر جہانزیب کاکڑ، خان کاکڑ، عنایت اللہ خان کاکڑ اور ملک حاجی شاہ جہان کاکڑ منتخب ہوئے اس موقع پر 12 خاندانوں کے 40 افراد پارٹی میں شامل ہوئے ۔