جنوبی افریقہ، سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، تین زخمی

January 31, 2023

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر دو مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور3زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ دو مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ میں 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔