ہائیکورٹ، سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر فریقین کو تیاری کیلئے مہلت

January 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پاکستان اسٹیل میگا کرپشن ریفرنس میں سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر فریقین کو ایک ہفتے کی تیاری کے لیے مہلت دے دی،دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق نظر انداز کئے۔