بی یو جے کی نومنتخب کابینہ آزادی صحافت کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی‘ فرح عظیم

January 31, 2023

کوئٹہ(خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کےنومنتخب صدر عرفان سعید اور کابینہ کے دیگر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ صحافی برادری کے حقوق اور آزادی صحافت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دے گی۔ ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بلوچستان میں صحافی برادری کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔