کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایما اسٹون 10 سال بعد کیسے دکھائی دینگے؟

January 31, 2023

فائل فوٹو

دنیا بھر میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی گونج اور اس کے کمالات دکھنا شروع ہوگئے ہیں، اب اسی طرح کا ایک نیا تجربہ مشہور شخصیات کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹوگرافر نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مشہور شخصیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اب سے 10 سال بعد کیسے دکھائی دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق لپر یسیلٹاس (Alper Yesiltas) نامی فوٹوگرافر نے ایک پروجیکٹ کے حوالے سے یہ تصاویر بنائی ہیں جن میں کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تصاویر کو بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے علاوہ مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی گلوکار بلی آئلش سمیت کئی مشہور شخصیات کو کئی سال عمر میں بڑا دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہےہیں۔


رپورٹس کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے اس فوٹوگرافر کے کام کو سوشل میڈیا پر دیکھ کر لوگ بہت زیادہ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان مشہور شخصیات کی تصاویر پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔