فائرنگ و دیگر مشقوں کیلئے پولیس لائنز میں ریفریشر کورس کروائے جائیں، آر پی او

February 02, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگاڑ ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نےپولیس افسران و اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے فائرنگ و دیگر مشقوں کے لیے پولیس لائنز میں باقاعدہ ریفریشر کورس کروانے کی ہدایت کردی ۔ انہوں نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز دورہ میں شہداء گیلری ،ریسور س مینجمنٹ سینئر،کانسٹیبل شاہد رحمان شہید آف فائر آرمزٹریننگ سکول کا بھی دورہ کیا۔ دریں اثناء کرائم میٹنگ میں انہوں نے اہم تنصیبات اور پولیس پکٹس پر اضافی نفری لگانے کی ہدایت کی۔