نائب تحصیلدارٹھوکر معطل، سرنڈر کمشنر کی زیر صدارت روف ٹاپ پلانٹیشن اور پی ایس ایل کے حوالے سے اجلاس

February 02, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے کھلی کچہری میں شکایت پر نائب تحصیلدار ٹھوکرنیاز بیگ کو معطل اور سرنڈر کر دیا، ریونیو امور میں سنجیدہ لاپرواہی پر کارروائی کی ۔ مزید برآں کمشنر کی زیر صدارت کمرشل بلڈنگز کی روف ٹاپ پلانٹیشن اورگرین فیس لفٹنگ اورپاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوئے۔ انہوں نے لبرٹی پارکنگ ایریاز اور گلبرگ میں بھکاری پن کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی۔