لاہور( پ ر)دی یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف پلائ ماؤتھ کے باہمی اشتراک سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٴٴ ٹرانس نیشنل ایجوکیشنٟTNE پارٹنر شپٴٴ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا اس حوالے سے دی یونیورسٹی آف لاہور میں تقریب منعقد کی گئی جس میں برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس کے سربراہ بین وارنگٹن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نے کی۔ یونیورسٹی آف پلائی ماؤتھ وفدکی قیادت ایسوسی ایٹ پرووائس چانسلر فار ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پروفیسر ولادیمیر بوگدان گیتا نے کی ۔