روہنگیا کو ایک اور نسل کشی کا سامنا ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ

February 03, 2023

ریاض( نیوز ڈیسک)میانمار میں صورتحال کی تحقیق کرنے والے اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ رخائن میں روہنگیا کی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں 2017 جیسے مزید واقعات ہو سکتے ہیں۔‘ٹام اینڈریوز نے خبردار کیا کہ جن قوتوں نے اس وقت نسل کش حملے کئے تھے اب وہ پورے ملک کا کنٹرول رکھتے ہیں اور ’اُن کی ترجیحات میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کا تحفظ شامل نہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق تشدد کی اس لہر کے نتیجے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین جرائم کیے گئے۔