دہشت گردی مقدمات میں دو ملزموں کی ضمانت منظور، ایک کی خارج

February 03, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے قتل کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی، تھانہ صدر اٹک کی پولیس نے ملزم لیاقت خان کیخلاف گزشتہ برس قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس پر ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو گزشتہ روز خارج کر دی گئی۔ علاوہ ازیں عدالت نے تھانہ صدر اٹک اور تھانہ پنڈی گھیب میں دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت درج دو مقدمات میں ملوث ملزم افتخار احمد فاروقی کی آٹھ فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ اسی عدالت نے تھانہ چکری میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان میثم علی اور منصف خان وغیر کی طرف سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سات فروری تک ملتوی کر دی۔