اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3کےتحت فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری، ضلع سہراب کےعلاقے مال مدرسہ کےقریب سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا، فورسز نے مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، ذرائع کے مطابق فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دوسرا فرارہوگیا۔