اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر کامانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کا فیصلہ ، سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ، پروڈکشن مانیٹرنگ، ویڈیو سرویلنس یا ڈیجیٹل آئی سسٹم لگانا لازم ، ایف بی آر سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے رجسٹرڈ کاروبار زد میں آئیں گے، کہ کاروبار سیل کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد لی جائے گی، کمشنر ان لینڈ ریونیو رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی شروع کر سکے گا ، اسسٹنٹ کمشنر یا اس سے اوپر کا افسر تحریری رپورٹ کمشنر کو دے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر انکوائری کرنے کے بعد چیف کمشنر کو رپورٹ بھیجے گا۔