• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کا تحفظ عالمِ اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان سنی تحریک

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) سنی تحریک کے نائب سربراہ شاہد غوری نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ عالمِ اسلام کی اولین اور مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غزہ اور ایران سمیت تمام کمزور اسلامی ریاستوں کے دفاع کے لیے پوری امتِ کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا، اس موقع پر صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ضلعی صدر علامہ ریاض الرحمن صدیقی، ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ قاسم موہڑوی، اسلام آباد پنڈی کمیٹی کے اراکین چوہدری بابر جمشید اور محمد اویس قادری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید