اسلام آباد (خبر نگار) 26نومبر احتجاج کیس میں سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ،انسداد دہشت گردی عدالت کی پولیس کو مقدمے کاچالان جلد پیش کرنے کی ہدایت،مزید سماعت 9اکتوبر تک ملتوی ۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مارگلہ کے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،جنید اکبر و دیگر پی ٹی آئی رہنما طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔