اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیرِ صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی ٹریفک اور تمام زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، موثر ٹریفک مینجمنٹ، شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔