لکشمی چوک اور شادمان میں 5 وارڈنز پر تشدد

February 03, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے) لکشمی چوک میں چالان کرنے پر موٹرسائیکل سوار نے فون کرکے اپنے 15 ، 20دوستوں کو بلا لیا، جنہوں نے 3 وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونیوالوں میں حسن، منظور اور مستنصر شامل ہیں ۔ شادمان چوک میں 4 موٹرسائیکلوں پر سوار 8 سے 10 افراد نے وارڈنز پر دھاوا بولا۔پولیس نے نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔