بھارت کی مشہور ٹافی کھا کر جنوبی کوریا کی خاتون نے چیخنا شروع کردیا

February 03, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارت کی مشہور ٹافی کھا کر جنوبی کوریا کی خاتون نے چیخنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹافی کی تعریفیں سن کر خاتون نے اسے کھانے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے بالکل بھی خوشگوار نہ رہا۔

جنوبی کوریا کی خاتون نے ٹافی کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی جس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ بھارتی ٹافی نے مجھے رلا دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میںیہ ٹافی بہت مشہور ہے۔