پاکستانی شہری ماجد خان گوانتا ناموبے جیل سے رہا

February 04, 2023

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)القاعدہ کیلئے کام کرنیوالے پاکستانی شہری ماجد خان گوانتانامو بے جیل سے رہا،القاعدہ کیلئے کام کرنے والے پاکستانی شہری ماجد خان کو 10 سال بعد امریکہ کی بد نام زمانہ گوانتانامو بے جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے ماجد خان کو وسطی امریکہ کی ریاست Belize منتقل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ ماجد خان کو 2003میں سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا، القاعدہ کیلئے کام کرنے پر انہیں 10 سال قید سنائی گئی تھی جو اب پوری ہوئی۔