بوری بند لاش ملنے کا معاملہ حل، سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

February 04, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بریگیڈ تھانے کی حدود سے بوری بند لاش ملنے کا معاملہ حل ،سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا،پولیس کے مطابق 9 جنوری کو باغ جناح سے بوری میں بند ایک لاش ملی تھی جس کی شناخت فیصل مسیح کے نام سے ہوئی تھی،پولیس نے فیصل مسیح کے والد یعقوب آسی کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا جس نے سنسنی خیز انکشافات کیے اور بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی حرکتوں کی وجہ سے بہت پریشان تھا، بیٹا چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث، نشہ کا عادی اور اپنی سگی بہن کو بھی نشے میں لگا دیا تھا، جس پر غصے میں آ کر منصوبہ بندی کر کے اپنے بیٹے کو بیدردی سے قتل کرکے لاش کو بوری میں بند کر کے بعد مذکورہ مقام پر پھینک دیا تاکہ الزام کسی لسانی جماعت پر لگ جائے کہ لاش اس نےپھینکی ہے۔