سعودی عرب میں فوجی مشقیں، پاکستان، امریکا اور دیگر ملکوں کی شرکت

February 04, 2023

فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب میں فوجی مشقیں ’رماح النصر‘ میں پاکستان، امریکا اور دیگر ملکوں نے شرکت کی۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں متعدد برادر اور دوست ممالک کے عسکری دستے حصہ لیں گے۔

رماح النصر فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے فوجی دستے ایئر وار سینٹر پہنچ گئے۔

مشقوں میں سعودی مسلح افواج کے تمام شعبوں، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے عسکری دستے شریک ہوں گے۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ رماح النصر مشقوں میں جی سی سی، امریکا، برطانیہ، پاکستان، یونان اور اردن کے فوجی شریک ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ رماح النصر کو کامیابی کے تیر کہا جاتا ہے۔