کھلاڑی کے چہرے میں دوسرے کے دانت پیوست، 6 دن لیے گھومتا رہا

February 04, 2023

ایک چینی شہری یہ جان کر حیرات رہ گیا کہ دو انسانی دانت اس کے چہرے پر گڑے ہوئے تھے۔

چند روز قبل چینی شہری باسکٹ بال میچ کے دوران دوسرے کھلاڑی سے ٹکرا گیا تھا۔

ٹکر کے وقت اسے محسوس ہوا تھا کہ کھلاڑی کی ٹھوڑی اس کے چہرے پر لگی ہے لیکن دوسرے کھلاڑی کے منہ سے خون نکل رہا تھا اور اس نے کہا کہ میرے دو دانت ٹوٹ گئے ہیں۔

اس افسوسناک حادثے کے بعد باسکٹ بال کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

شہری کی آنکھ کے اوپر سے خون جاری تھا، کلینک جا کر خون کی صفائی کروائی تو ڈاکٹر نے کہا کہ کوئی تشویشناک بات نہیں ہے، روزانہ چہرے کو دھوئیں جب تک زخم نہ بھر جائے۔

ٹکر کے چھ دن بعد 29 جنوری کو اسے اپنی آنکھ کے اوپر زخم سے عجیب سے بُو آنے لگی، وہ گھبرا کر اسپتال گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے زخم کا بغور جائزہ لیا اور اس میں سے دو ٹوٹے ہوئے دانت نکالے۔

متاثرہ شخص نے ڈاکٹرز کو پوری بات بتائی اور اسے سوشل میڈیا پر بیس بال کھلاڑی کے دو دانتوں کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا جنہیں لے کر وہ 6 دن تک گھومتا رہا تھا۔