سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ سے کمیونٹی افراد کی تعزیت

February 05, 2023

لوٹن (نمائندہ جنگ) سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی رہائش گاہ پر کمیونٹی افراد ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کر رہےہیں۔ کالا گوجرہ جہلم کے پیر سید رضی حسن گیلانی، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، خطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن علامہ حافظ اعجاز احمد، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، مسلم کانفرنس کے افتخار ملک، شبیر ملک، پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار نفیس سرور، فرحان اسلم مغل، انجینئر عمران مغل اور متعدد دیگر نےاظہار تعزیت کیا ہے۔