اے این ایف، 2 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

February 06, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف نےاسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبرSV 723 سے جدہ جانے والے چارسدہ کے رہائشی ملزم کے شولڈر بیگ سے مجموعی طور پر 2 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا ،ترجمان کےمطابق اے این ایف نے کلفٹن کراچی کارروائی کے دوران ملزم کےقبضے سے 2 کلو چرس برآمد کر لی ، جبکہ پشاور رنگ روڈ کے قریب کاروائی کر کے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کوگرفتار کر کے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی۔